الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی کی اے ٹیم ہے،نعیم الرحمان
کراچی (نیوزڈیسک)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے الیکشن کمیشن کو پیپلز پارٹی کی اے ٹیم قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ مردم شماری کو نہیں مانتے، مردم شماری میں توسیع کی جائے، جعلسازی کی گئی تو عدالت جائیں گے۔ پریس کانفرنس کے دوران امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے سندھ کی حکمران جماعت پیپلز پارٹی کو کمپنی اور سعید غنی کو اُس کے ملازم سے تشبیہ دی۔انہوں نے کہا کہ ہر کمپنی میں ایک ملازم ہوتا ہے جو کمپنی کا دفاع کرتا ہے اور سعید غنی وہی ملازم ہیں جو پیپلز پارٹی کا دفاع کر رہے ہیں۔انہوںنے مزید کہا کہ مردم شماری کو نہیں مانتے، مردم شماری میں توسیع کی جائے، جعلسازی کی گئی تو عدالت جائیں گے۔ان کامزید کہنا تھا کہ گنتی پوری کی جائے شہریوں کو بےوقوف بنانے کے لئے سندھی مہاجر فسادات کروائے جاتے ہیں جو بالکل قابل قبول نہیں ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کےالیکٹرک، نیپرا اور حکومت کا اتحاد شیطانی ہے، ان کا کہنا تھا کہ اقتدار میں شامل سیاسی جماعتوں کو کوئی غرض نہیں کہ عوام کس حال میں ہیں کےالیکٹرک کو دوبارہ مسلط نا کیا جائے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اتنی دھاندلی کرنے کے بعد یہ کہتے ہیں میئر جیالا ہوگا جبکہ دوسری جانب ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی بھی سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والی بات پر حمایت نہیں کریں گے لیکن اس بات پر سیاسی انتقام اچھی بات نہیں ہے۔















