اہم خبریں

تمام شہری پر امن احتجاج کیلئے تیار رہیں ،عمران خان کا پی ڈی ایم کے دھرنے پر رد عمل

لاہور (اے بی این نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پی ڈی ایم کے سپریم کورٹ کے سامنے دیئے جانے والے دھرنے پر رد عمل جاری کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق عمران خان نے ٹویٹر پر پی ڈی ایم کے کارکنان کی جانب سے ریڈ زون کا گیٹ پھلانگنے کی ویڈیو شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ ”چنانچہ اس امر کا سراغ لگائے بغیر کہ سرکاری عمارتوں کو نذرِ آتش کرنے یا درجنوں غیرمسلّح مظاہرین کی گولیاں لگنے سے اموات کا ذمہ دار کون تھا اور اس منصوبے کے تحت کہ پاکستان کی سب سے بڑی اور واحد سیاسی جماعت پر پابندی عائد کر دی جائے، تحریک انصاف کے تقریباً 7000 قائدین، کارکنان اور خواتین کو جیلوں میں ٹھونس دیا گیا ہے۔ اس دوران سیکورٹی ایجنسیز سپریم کورٹ پر قبضہ جمانے اور دستورِ مملکت کو پیروں تلے روندنے میں ان غنڈوں کی سہولت کاری میں مصروف ہیں۔ تمام شہری پرامن احتجاج کیلئے تیار رہیں کیونکہ اگر عدالتِ عظمٰی اور آئین کو تباہ و تاراج کردیا گیا تو تصوّرِ پاکستان ہی دم توڑ دے گا۔

متعلقہ خبریں