اہم خبریں

راولپنڈی پولیس کاشیخ رشید کی گرفتاری کیلئے لال حویلی پر چھاپہ

راولپنڈی(نیوزڈیسک) راولپنڈی پولیس کی بھاری نفری اور ایلیٹ کمانڈوز نے لال حویلی پر چھاپہ مارا اور مختلف حصوں کی تلاشی لی۔پولیس اہلکار شیخ رشید اور شیخ راشد سے متعلق ملازمین سے پوچھتے رہے۔پولیس صرافہ بازار میں شیخ رشید کے آبائی گھر میں بھی داخل ہوئی۔چھاپے پر سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے لال حویلی پہنچے ہیں یہ مجھے اور شیخ راشد شفیق کو گرفتار کرنے آئے ۔انہوں نے کہا کہ ہم امن کی سیاست کرتےہیں یہ لوگ حالات خراب کرنے پر تلے ہیں ہم نےکبھی نفرت کی سیاست نہیں کی، ان کاکہناتھاکہ میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں عمران خان کا ساتھ دینا میرا جرم ہےتویہ جرم میں کرتا رہوں گا۔

متعلقہ خبریں