اسلام آباد(نیوزڈیسک) سپریم کورٹ میں ایک طرف پنجاب میں الیکشن کے حوالے سے لارجر بینچ سماعت کرے گا دوسری جانب پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن کی کال پر جمعیت علمائے اسلام ، مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی کے قافلے سپریم کورٹ کے سامنے دھرنے کیلئے پہنچنا شروع ہوگئے ۔ یاد رہے کہ فضل الرحمن نے سپریم کورٹ کے سامنے غیر معینہ مدت کیلئے دھرنا دینے کا اعلان کررکھا ہے ۔ فیصل آباد، سرگودھا سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع سے کارکنوں کی بڑی تعداد نے اسلام آباد کا رخ کرلیا۔ ن لیگ ، پیپلزپارٹی اور جے یوآئی کے قافلے اسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئے ہیں















