اہم خبریں

کرناٹک میں کانگریس کی جیت پر پاکستان زندہ باد کے نعرے، مقدمہ درج

بنگلور(نیوزڈیسک)بھارتی ریاست کرناٹک کے ریاستی الیکشن میں انڈین نیشنل کانگریس المعروف کانگریس کی جیت پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک کے علاقے بیلگاوی میں نامعلوم افراد نے ووٹ گنتی مرکز کے باہر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔پاکستان کے حق میں نعرے لگانے والے مبینہ طور پر کانگریس پارٹی کے حامی تھے۔ ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ہندوتوا تنظیموں نے احتجاج کیا۔پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ۔

متعلقہ خبریں