اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیئر بخاری نے کہا ہے کہ آج عدلیہ پسند و ناپسند پر فیصلے کر رہی ہے، کبھی کسی سول جج نے بھی ملزم کو ویلکم نہیں کیا، میڈیا سے گفتگو میں نیئر بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کل پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سپریم کورٹ کے سامنے احتجاجی دھرنے میں شرکت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیاہے کہ دھرنے میں عہدیدار، لیڈرشپ اور کارکنان بھرپور طریقے سے شرکت کریں گے۔انہوںنے مزید کہا کہ ملک جن حالات سے دوچار ہے اس کا ذمہ دار عمران خان اور اس کی جماعت ہے۔ بے یقینی کی صورتحال میں عدلیہ کا بھی کردار ہے۔ان کامزید کہنا تھا کہ سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے ذمہ دار عمران خان ہیں، پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ عہدیدار، لیڈرشپ اور کارکنان بھرپور طریقے سے شرکت کریں گے۔نیئر بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پنجاب میں انتخابات سے متعلق مطالبہ کیا تھا لارجر بینچ بنایا جائے۔انہوں نے کہاکہ ہم سمجھے ہیں چار تین کا فیصلہ ہے، چیف جسٹس تین دو کا فیصلہ سمجھ کر عملدرآمد کروانا چاہتے ہیں۔ان کاکہناتھاکہ کہ آج عدلیہ پسند اور ناپسند پر فیصلہ کر رہی ہے۔اس طرح تو کبھی کسی سول حج نے ملزم کو ویلکم نہیں کیا، عمران خان کو جب سپریم کورٹ نے طلب کیا تب وہ ملزم تھا۔پی پی رہنما کامزید کہناتھا کہ پوچھتا ہوں عدلیہ سے وہ کیا وجوہات تھی کہ گرفتاری کو غیرقانونی قرار دیا، عدلیہ کے فیصلے آئین اور قانون کے مطابق ہونے چاہئیں،انہوں نے کہاکہ 14 مئی کے الیکشن کا فیصلہ بھی ہوا میں اڑ جائے گا۔















