اسلام آباد (نیوزڈیسک)اسلام آباد کی مصروف شاہراہ فیصل ایونیوپر تیز رفتار گاڑی پول سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا،تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایاکہ اتوارکواسلام آباد کی مصروف شاہراہ فیصل ایونیوپر تیز رفتار گاڑی پول سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میںدو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا،واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی اورزخمیوں اور لاشوں کو زخمی پولی کلینک منتقل کردیا،زخمی شخص کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،پولیس نے بتایاکہ حادثہ اتنا شدید تھا کہ گاڑی دوحصوں میں تقسیم ہو گئی،پولیس نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔















