اہم خبریں

اسلام آبادپر تشدد مظاہروں کے دوران 25 کروڑ روپے کی سرکاری املاک کو نقصان پہنچا،ابتدائی رپورٹ پیش

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )عمران خان کی گرفتاری کیخلاف اسلام آباد میں احتجاج اور توڑ پھوڑ جلاوگھیراو کی تفصیلات اور ابتدائی رپورٹ آئی جی اسلام آباد کو پیش کر دی گئی،پر تشدد مظاہروں کے دوران 25 کروڑ روپے کی سرکاری املاک کو نقصان پہنچا،مظاہرین نے ایس پی انڈسٹریل ایریا کے دفتر سمیت 12 گاڑیوں اور 34 موٹر سائیکل نذر آتش کیے۔تھانہ ترنول، تھانہ سنگجانی اور تھانہ رمنا پر مسلح مظاہرین حملہ آور ہوئے۔11 ایف سی اہلکار اور 71 پولیس افسران و جوان پر تشدد مظاہروں میں زخمی ہوئے۔احتجاج توڑ پوڑ جلاو گھراو پرشر پسند عناصر کے خلاف 26 مقدمات درج کیے گئے اسلام آباد پولیس نےپر تشدد کارروائیوں میں ملوث 564 افراد کو حراست لیا ۔مزید گرفتاریاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔

متعلقہ خبریں