اہم خبریں

کراچی کا میئرپاکستان پیپلزپارٹی کا آرہا ہے،سعید غنی

کراچی (نیوزڈیسک)پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے مرکزی رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ جب بھی کراچی میں صاف اور شفاف انتخابات ہوں گے پیپلز پارٹی جیتے گی۔کراچی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی سعید غنی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں عوام نے پیپلز پارٹی کا بھرپور ساتھ دیا، یہ جلسہ عوام کا شکریہ ادا کرنے کیلئے کیا گیا ہے، اس سے قبل کراچی میں کبھی پیپلز پارٹی کا میئر نہیں بن سکا، پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ انتخابات میں دھاندلی ہوتی رہی۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کراچی کی سب سے بڑی جماعت ابھر کر سامنے آئی ہے، ہم مطمئن اس وقت ہوں گے جب پیپلزپارٹی کا مئیر کراچی کے مسائل حل کرے گا، مئیر ہمارا آ رہا ہے، کراچی کی 104 یونین کمیٹیز جیتی ہیں، 13 ٹاؤنز میں پیپلزپارٹی جیتی ہے۔

متعلقہ خبریں