اہم خبریں

عمران خان نیب حراست کے دوران رابطے میں تھے، وکیل بابر اعوان نے بھانڈا پھوڑ دیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان 9 مئی کے واقعات کے روز قومی احتساب بیورو کی حراست کے باوجود اپنے وکیل بابر اعوان سے رابطے میں تھے۔بین الاقوامی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں بابر اعوان نے کہا کہ گرفتاری کے روز عمران خان کو ٹی وی تک رسائی نہیں تھی،اس پر رپورٹر نے پوچھا آپ کو کیسے پتا چلا؟ بابر اعوان نے کہا کہ میں اسی شہر میں رہتا ہوں، ہمیں رابطے کرنے کے سارے طریقے معلوم ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے نیب حراست میں کوئی سہولت نہیں لی، تاہم وہ کہہ چکے ہیں کہ نیب نے انہیں فون کرنے کی سہولت دی تھی،اس سوال پر کہ کیا عمران خان کرپشن کے الزامات میں تفتیشی عمل میں تعاون کریں گے؟بابر اعوان نے کہا کہ تعاون تو عمران خان سے تفتیشی اداروں کو کرنا چاہیے۔

متعلقہ خبریں