اہم خبریں

سپریم کورٹ کے خلاف احتجاج میں انصار الاسلام کے سالار و رضا کار بھی پہنچیں، فضل الرحمان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے تمام سیاسی جماعتوں کو پیر کے روز سپریم کورٹ کے خلاف احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی،ہفتہ کو جاری اپنے ایک ویڈيو پیغام میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایک مجرم کو یک طرفہ تحفظ اور وی آئی پی پروٹوکول دیا جارہا ہے، عوام اور کارکنوں کو دعوت دے رہے ہیں کہ پیر کی صبح شاہراہ دستور پہنچیں،انہوںنے کہا کہ انصار الاسلام کے سالار اور رضاکار بھی نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کیلئے پہنچیں،فضل الرحمان نے کہا کہ پوری قوم پیر کے روز سپریم کورٹ کے باہر پرامن احتجاج میں شرکت کیلئے پہنچے، صبح 9 بجے تمام قافلے پہنچ جائیں تاکہ قومی یکجہتی قائم کی جائے،انہوں نے کہاکہ تین رکنی بینچ اور ہائی کورٹ کے ججوں نے ایک مجرم کو تحفظ دیا ہے، ہم نے اپنے اداروں کا تحفظ کرنا ہے اور ججز کے بگاڑ کو سیدھا کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں