اہم خبریں

جتنے مرضی گھٹیا پن کا مظاہرہ کرو اب سلیکشن کی سہولت بند چکی ہے ،پی ڈی ایم

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے عمران خان کے آرمی چیف کیخلاف بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جتنے مرضی گھٹیا پن کا مظاہرہ کرو اب سلیکشن کی سہولت بند ہو گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم نے آرمی چیف کیخلاف پی ٹی آئی عمران خان کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی لبادہ اوڑھے دہشت گرد فوج اور آرمی چیف پر حملے کر رہا ہے، لسبیلہ کے شہداء کے خلاف غلیظ مہم چلانے والا اب آرمی چیف کیخلاف گھٹیا مہم چلا رہا ہے،اب بند کمرے میں ایکسٹینشن کی آفر کرنے کی سہولت ختم ہو چکی ہے، آرمی چیف اور فوج کو عمران نیازی کی کرپشن کا اچھی علم ہے اس لیے بے بنیاد الزامات لگائے جا رہے ہیں ، دہشت گردوں کو واپس لانے والا دہشتگرد کھل کر پاکستان کیخلاف کردار ادا کر رہا ہے ۔

متعلقہ خبریں