لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ جناح ہاؤس لاہور ،پولیس افسر کا اہلکار سے جھگڑا ، تشدد کا نشاننہ بنا ڈالا ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ جناح ہاؤس لاہور ، اس موقع پر پولیس اہلکار اور افسران کا آپس میں جھگڑا ۔ اینٹی رائٹ فورس کے اہلکار نے اے ایس پی تیمور خان سے کسی معاملے پر بحث کی تو تیمور خان آپے سے باہر ہوگئے اہلکار کو ڈنڈے سے تشدد کا نشانہ بنای ڈالا ۔اس معاملے کا آئی جی پنجاب عثمان انور نے نوٹس لیا اور اے ایس پی تیمور خان کا ماتحت اہلکار کو چھڑی مارنے کے واقع کی سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی۔انہوں نے ہدایت جاری کی کہ ماتحت اہلکاروں کے ساتھ سخت رویہ قابل قبول نہیں۔اس معاملے کی انکوائری کرانے کا حکم دیدیا ۔















