اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نےعمران خان کو اسلام آباد میں درج کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے سے متعلق چار صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ جاری کردیا ۔تفصیلات کے مطابق یہ حکمنانہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے جاری کیا ہے۔ تحریری حکمنامہ کے مطابق عمران خان کو فول پروف سیکورٹی مہیا کی جائے،عمران خان کو سیکیورٹی کی فراہمی ریاست کی ذ مہ داری ہے انہیں سابق وزیراعظم کے سٹیٹس کے مطابق سیکیورٹی فراہم کی جائے ۔میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے وکیل مطابق ان کو ہائیکورٹ احاطہ سے گرفتار کیا گیا، وکیل درخواست گزار کے مطابق عمران خان کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ بائیو میٹرک کروا رہے تھے۔ عمران خان کی مطابق سپریم کورٹ کی ہدایت پر ان کو اسلام آباد ہائیکورٹ پیش کیا گیا۔عمران خان کو 9 مئی کے بعد درج کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیدیا گیا ، ایڈوکیٹ جرنل اسلام آباد کو آئندہ سماعت پر عمران خان پر درج مقدمات کی تفصیلات عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا گیا ۔ عدالت نے کیس کی سماعت 17 مئی تک ملتوی کردی ۔















