کراچی(نیوزڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے انکشاف کیا کہ عمران خان کو کل این آر او مل گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ عمران خان ملک کیلئے سیکیورٹی رسک ہیں،عمران خان کا ایجنڈا صرف افواج پاکستان کو بدنام کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا طرزعمل پاکستان کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی کا باعث بنا جس کا سب سے زیادہ چرچا بھارتی میڈیا پر کیا گیا ،پہلے بھی قائدین کو نیب نے گرفتار کیا لیکن کسی ایسا واویلا نہیں کیا۔ انہو ں نے پی ٹی آئی کا نام لیے بغیر کہا کہ ایک سیاسی جماعت خود غرضی اور انا پرستی کا شکار ہے ، عمران خان اچھے کھلاڑی ہیں ،پہلے پاکستان کے لیے کھیلا لیکن اب دوسروں کیلئے کھیل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے اچھی روایت ڈالی ، انہیں عدالت میں پیش ہونیوالے دوسرے ملزمان کو بھی خوش آمدید کہنا ہوگا ۔















