اہم خبریں

ہوشاب ،سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ،جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد جہنم واصل

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ،جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد جہنم واصل کر دیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی )کے مطابق دہشتگردوں نے ہوشاب میں قائم سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا اور فائرنگ کاتبادلہ ہوا، فائرنگ کا واقعہ 11 اور 12 مئی کی درمیانی شب پیش آیا،سیکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی نے دہشت گردوں کا پسپا کر دیا، دہشت گردوں کا تعاقب کیا گیا جو بلور کے قریبی پہاڑوں میں چلے گئے ، سیکیورٹی فورسز نے فوری آپریشن کرکے 5 دہشت گرد کو جہنم واصل کر دیا ،ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ و بارودی مواد برآمد کرلیا گیا ، فرار ہونیوالے دہشتگردوں کی تلاش کیلئے علاقے میں آپریشن جاری ، پاک افواج بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام ب بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

متعلقہ خبریں