لنڈی کوتل(نیوزڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی دادی انتقال کر گئیں۔ مرحومہ ایاز آفریدی کی والدہ، ملک دریا خان زخہ خیل کی چچی اور ریاض آفریدی سابق ٹیسٹ کرکٹر کی دادی تھی،ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر اور پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کے کپتان نے لکھا کہ میری دادی انتقال کر گئی ہیں، خوبصورت روح نے آج اپنی آخری سانس لی۔انہوں نے لکھا کہ میری دادی کی نماز جنازہ خیبرپختونخوا کے ضلع لنڈی کوتل کے تاتارہ گراؤنڈ میں ادا کر دی گئی۔شاہین شاہ آفریدی نے مزید لکھا کہ مرحوم کی روح کے لیے دعا کریں۔ اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔













