اہم خبریں

اسلام آباد میں دہشتگردی کا خطرہ ، سکیورٹی ریڈ الرٹ،انٹیلی جنس ذرائع نے تصویر بھی جاری کردی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) اسلام آباد میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش سکیورٹی ریڈ الرٹ کردی گئی ،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ممکنہ خودکش بمبار کی تصویر بھی جاری کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انٹیلی جنس ذرائع سے اطلاع ملی کہ ممکنہ دہشت گرد ذاکر خان ولد لائق جس کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے، دہشت گردی کے لیے اسلام آباد میں داخل ہونے کی کوشش کرے گا۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ممکنہ دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر پولیس کو رپورٹ دی گئی ہے، جس کے بعد اسلام آباد میں سکیورٹی ریڈ الرٹ کرکے حفاظتی اقدامات سخت کردیے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق اسلام آباد کی سکیورٹی کے پیش نظر مختلف مقامات پر چیکنگ شروع کردی گئی ہے، جس کی وجہ سے عوام کو دفاتر اور کاروباری مقامات تک پہنچنے میں تاخیر کا سامنا کر پڑ سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں