اہم خبریں

حکومت نے50 فیصد مہنگائی کردی لیکن آئی ایم ایف سے کچھ نہیں ملا، شیخ رشید احمد

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت نے50 فیصد مہنگائی کردی لیکن آئی ایم ایف سے کچھ نہیں ملا،13 پارٹیوں کی اس حکومت نے 13 مہینوں میں عوام 170 ارب روپے کے ٹیکس لگائے۔آج سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے ٹوئٹ میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت نے50 فیصد مہنگائی کردی لیکن آئی ایم ایف سے کچھ نہیں ملا، آئی ایم ایف ایجنڈے میں پاکستان کو جھنڈی ہے،زرمبادلہ کے ذخائر مزید کم ہو رہے ہیں اور وزراء غیر ملکی دوروں میں مصروف ہیں ،آئین کی گولڈن جوبلی منانے والوں کے سامنے آئین ہاتھ جوڑ ے کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی اے سی میں ججوں کی انکوائری ،عدلیہ سے کھلی جنگ کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نااہل حکومت خود تو عوام میں تنہا ہوئی لیکن پاکستان کو بھی دنیا میں تنہا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا جو وزیراعظم برطانیہ کی تاج پوشی میں مصروف ہو اسے آٹاقحط کی کیا فکر،اب حکومت عوام میں نفرت کا نشان بن چکی ہے، 13 پارٹیوں کی اس حکومت نے 13 مہینوں میں عوام 170 ارب روپے کے ٹیکس لگائے۔

متعلقہ خبریں