اہم خبریں

لانگ مارچ موخر ہونے کے باوجود کنٹینرز کی تعداد میں اضافہ

اسلام آباد(اے بی این نیوز)پی ٹی آئی کی جانب سے 27 ستمبر کے لانگ مارچ کی کال موخر کئےجانے کے بعد بھی اسلام آباد کے ریڈ زون کے اطراف کنٹینرز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

داخلی و خارجی راستے کھلے ہیں مگر سڑکوں کے قریب کنٹینرز بھی رکھے گئے ہیں۔

ٹیکسلا میں پنجاب کے داخلی راستوں پر رکھے گئے کنٹینرز سائیڈ پر رکھ دیئے گئے ہیں جس کے بعد ٹریفک کی آمد و رفت معمول پر آ گئی۔

علاوہ ازیں اٹک پل پر رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔
مزید پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (اتوار) کا دن کیسا رہے گا؟

متعلقہ خبریں