کراچی(نیوزڈیسک)سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی نے بابر اعظم کو ورلڈکپ تک قومی ٹیم تک قومی ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ بابر کو ورلڈکپ تک کپتان بنانے کا فیصلہ بہترین ہے، وائس کپتان کے اعلان کی ضرورت نہیں تھی،پاکستان کو ورلڈکپ کھیلنے بھارت جانا چاہیے، ہفتہ کو سوشل میڈیا پر جاری بیان میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفرید ی نے پاکستانی ٹیم کو ون ڈے فارمیٹ میں آئی سی سی کی نمبر ون ٹیم بننے پر مبارکباد دی،انہوں نے کہا بابر اعظم کو بہت بہت مبارکباد، پاکستانی کرکٹ ٹیم ورلڈکپ کے لیے تیار ہے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ بابراعظم کو ورلڈکپ تک کپتان بنانے کا فیصلہ بہترین ہے،یہ اعلان پہلے ہی کردینا چاہیے تھا،سابق کپتان نے کہاکہ نائب کپتانی کا فیصلہ بورڈ کا ہے، نائب کپتان کا اعلان کرنے کی ضرورت ہی نہیں۔ا نہوں نے کہاکہ ایک کپتان کا ذہن بنائیں اور اس کے انڈر کھیلیں، نائپ کپتان شاہین کو بنائیں، شاداب کو بنائیں یا رضوان کی سینیاریٹی کو دیکھا جائے،انہوں نے کہاکہ ایشیا کپ الگ ہے اورورلڈ کپ الگ، میں کہوں گا پاکستان کو ورلڈکپ کھیلنے بھارت جانا چاہیے۔













