Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

معروف فٹبالر لیونل میسی نےسعودی عرب دورے پر معافی مانگ لی

دوحہ (نیوزڈیسک)معروف فٹ بالر لیونل میسی نے سعودی عرب جانے پر اپنے کلب اور شائقین سے معافی مانگ لی۔سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں لیونل میسی نے کہا کہ بغیر اجازت سعودی عرب کا دورہ کرنے پر ساتھیوں اور کلب سے معذرت چاہتا ہوں۔لیونل میسی کا کہنا تھا کہ میچ کے بعد ملی چھٹی میں سعودی عرب کا دورہ کیا۔ میں دورہ سعودی عرب پر معافی مانگتا ہوں اور منتظر ہوں کہ اب کلب کیا فیصلہ کرتا ہے۔ معروف فٹبالر لیونل میسی نے سعودی وزارت سیاحت کیساتھ ایک معاہدے کے تحت دورہ کیا تھا جس کے حوالے سے فٹبالر نے اپنے کلب پی ایس جی کو مطلع نہیں کر رکھا تھا۔ کلب نے میسی کو بغیر بتائے سعودی عرب جانے پر معطل کردیا تھا۔