کراچی (اے بی این نیوز)سابق گورنر سندھ اور رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ اگر پنجاب میں الیکشن نہ ہوئے تو وزیراعظم شہباز شریف اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نااہل ہوجائیں گے۔ ایم یو ایم کے فروغ نسیم جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے ذمہ دار ہیں جنہوں نے ریفرنس تیار کیا اور اسے دائر کرنے کے لئے عمران خان کو قائل کیا تھا جب کہ ہمیں بعد میں معلوم ہوا کہ فروغ نسیم کے پیچھے بھی کوئی تھا۔ فروغ نسیم کو کلین چِٹ دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، وہ عدلیہ کے خلاف جو سسٹم بنا رہے تھے میری اس پر نظر تھی اور میں عمران خان کو کہتا رہا یہ کہیں اور سے لائن لے رہے ہیں، اسی پر میں نے ایک آرٹیکل بھی لکھا تھا۔سابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ فروغ نسیم عمران خان کو یقین دلایا کرتے تھے کہ ان کا ایم کیو ایم سے کوئی تعلق نہیں، وہ پی ٹی آئی کے وزیر اور سینیٹر ہیں۔پنجاب میں الیکشن کے حوالے سے عمران اسماعیل نے کہا کہ انتخابات اب مشکل لگ رہے ہیں اور اگر الیکشن نہیں ہوئے تو وزیراعظم اور چیف الیکشن کمشنر نااہل ہو
جائیں گے جب کہ سپریم کورٹ کی بات نہ ماننے پر آرٹیکل 6 بھی لگ سکتا ہے۔















