اہم خبریں

چودہ مئی کو الیکشن نہیں ہوئے توپھر آٹھ اکتوبر کوہی تاریخ بنتی ہے،راناثناللہ

اسلام آباد(اے بی این نیوز    )وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہاہے کہ اگرچودہ مئی کو الیکشن نہیں ہوئے توپھر آٹھ اکتوبر کوہی تاریخ بنتی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میراخیال کہ الیکشن کی تاریخ اکتوبرمیں ہی بنتی ہے ، اسمبلی ختم ہونے کےبعدالیکشن شیدول پھر نگران حکومت ہی دے گی۔انہوں نے کہاکہ ہماری شروع سے کوشش ہے اسمبلیاں مدت پوری کریں ۔انہوں نے کہاکہ اگرچودہ مئی کو الیکشن نہیں ہوتے توپھر آٹھ اکتوبرکو ہی تاریخ ہے،بجٹ متعلق بات پر پی ٹی آئی کمیٹی نے بھی لچک دکھا ئی ہے۔

متعلقہ خبریں