اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پاکستان کی چار رکنی ٹیم ڈیوس کپ جونئیر ایشیا اوشیانا فائنل کوالیفائنگ ایونٹ میں شرکت کرے گی۔ ایونٹ 8 سے 13 مئی تک قازقستان میں منعقد ہورہا ہے۔ پاکستانی ٹیم میں کیپٹن نعمان الحق سمیت نادر رضا مرزا، حمزہ رومان اور ابو بکر طلحہ شامل۔ صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن سینٹر سلیم سیف اللہ خان نے کہا کہ ٹیم کے لئے نیک تمناوں کا اظہار ٹینس کے لئے محنت، جذبے اور لگن کا ہمیشہ ثمر ملتا ہے۔ مالی دشواریوں اور رکاوٹوں کے باوجود جونیئر کھلاڑیوں کی ڈویلوپمنٹ اور بین الاقوامی ایونٹس میں شرکت یقینی بنا نا ترجیحات میں ہے۔ ٹیم کیپٹن اور کھلاڑیوں کی کامیابی کے لئے دعا گو ہیں۔













