اہم خبریں

ایک ارب روپے کی ابتدائی رقم سے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ انڈومنٹ فنڈ قائم

اسلام آباد(اے بی این نیوز) پاکستان سیاحت کے فروغ کیلئے مختلف اقدامات کررہا ہے تاکہ بیرونی سیاحوں کو پاکستان کے سیاحتی مقامات کی جانب راغب کیا جا سکے۔حکومت کی جانب سے سال 2020-30کیلئے سیاحت کے شعبہ کو فروغ دینے کیلئے قومی سیاحتی حکمت عملی اور 5سالہ ایکشن پلان وضع کیا گیا ہےتاکہ پاکستان کے سیاحتی مصنوعات کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کروایا جا سکے۔پاکستان میں مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کیلئے پی ٹی ڈی سی کی جانب سے بدھ سٹ ورثہ اور پاکستان سکھ ورثہ کی بابت کتابچے شائع کیئے گئے ہیں۔190ممالک کے سیاحوں کو ای۔ویزہ سہولت اور 50ممالک کے سیاحوں کیلئے ویزہ آن آرائیول کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے مختلف صوبوں میں ٹورازم پولیس متعارف کروائی گئی ہے جبکہ سیاحوںکو سہولیات بہم پہنچانے اور معلومات کی فراہمی کیلئے ٹورازم ٹال فری ہیلپ لائن142متعارف کروائی گئی ہے۔ایک ارب روپے کی ابتدائی رقم سے پاکستان ٹورازم ڈیولپمنٹ انڈومنٹ فنڈ قائم کیا گیا ہے۔پی ٹی ڈی سی پاکستان میں سیاحت کے شعبہ میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے غیر ملکی سرمایہ کاروں کیساتھ رابطہ کیا گیا ہے،اس حوالے سے اب تک آسٹرین اور برٹش پاکستان فورسز کیساتھ میٹنگز ہوئی ہیں۔

متعلقہ خبریں