اسلام آباد (اے بی این نیوز)سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہا کہ آئین پرست قائدین پیپلز پارٹی آصف زرداری بلاول بھٹو زرداری کا کمال ہے،عمران خان بھی پارلیمان کیلئے بے حال ہے ،سیاست بالغ نظر مستقبل بین عوامی نباض راہبروں اور راہنماؤں عوامی خدمت گاری جزبے سے ہوتی ہے ،ماورائے آئین و قانون اقدامات کی سینچریاں بنانے والے آئین بچاؤ نہیں قانون آئین و قانون سے بچاؤ مہم پر ہیں سیاست میں اشتعال انگیزی کو فروغ دینے والے ہوش کے ناخن لیں پیپلز عوامی قوت پر یقین کو اعزاز سمجھتی ہے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان سپریم کورٹ اور ریاستی اداروں کے فغریہ کٹھ ہتلی سے باز نہیں آ رہے آئینی قومی عوامی معاملات کو سلجھانے کیلئے مزاکرات زاتی خواہشات شرائط پر الجھائے نہیں جاتے ،عمران خان کا اقتداری نشہ اترا ہے تو سمجھ آ رہی ہے حکومتیں عوام کو سبز باغ دکھانے سے نہیں کارکردگی سے چلتی ہیں پٹرول ڈالر بجلی گیس بم گرانے پر آنکھ دن کو نہیں کھلتی تھی اب گرانی کا رونا رات کو بھی رویا جاتا ہے۔نااہل حکمرانوں کے پیدا کردہ گھمبیر آئینی معاشی انسانی مسائل کا حل صرف اور صرف سیاسی استحکام میں ہے ۔















