اسلام آباد (اے بی این نیوز)ایچ ای سی کے حوالے سے قومی اسمبلی میں پرائیویٹ بل پیش کرنے کا معاملہ صوبائی ہائیر ایجوکیشن حکام کی جانب سے تحفظات کا اظہار کر دیا گیاپنجاب اور سندھ ہائیر ایجوکیشنز کے سربراہان نے وزرائے اعلی کو خطوط ارسال کر دئیےایچ ای سی آرڈیننس میں بغیر مشاورت ترامیم قومی اسمبلی میں جمع کروائی گئیں، خطسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیے بغیر قانون میں ترامیم پیش کرنا حیران کن ہے، خطترامیم سے صوبائی ایچ ای سیز، یونیورسٹیز اور سول سوسائٹی پر اثرات کا خدشہ ہے، خطپرائیویٹ ممبرز کی جانب سے جمع کروائے گئے بل میں 40 ترامیم پیش کی گئیں، خطبل کی ترامیم 18 ویں ترمیم، آئین پاکستان اور صوبائی ہائیر ایجوکیشن قانون کے مترادف ہیں۔















