اہم خبریں

لاہور سے وادی نیلم جانیوالی سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار ، ایک جاں بحق، 7 افراد لاپتہ

وادی نیلم (اے بی این نیوز)وادی نیلم کے علاقے پھلاوئی کے قریب سیاحوں کی جیپ کو حادثہ پیش آیا جس میں کم از کم 13 لاپتہ افراد میں سے چار کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ ایک شخص کی لاش دریائے نیلم سے نکالی جا سکی ہے۔امدادی کارروائیوں میں شامل نوجوان رضاکاروں کے مطابق ڈرائیور اور کنڈیکٹر سمیت چاروں زخمیوں کو کیل ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جن میں سے دو سیاحوں کی حالت تشویشناک ہے۔حادثے کا شکار ہونے والے سیاحوں کا تعلق لاہور کے ایک ہی خاندان سے بتایا جا رہا جو تاوبٹ سے واپس کیل کی طرف آ رہے تھے۔مقامی لوگوں کے مطابق حادثہ ساڑھے آٹھ بجے کے قریب پیش آیا مگر اس علاقے میں ٹیلی فون سروس معطل ہونے کی وجہ سے حادثے کی بروقت اطلاع نہیں ملی اور امدادی کارروائیاں شروع نہ ہونے کی وجہ سے بڑے نقصان کا اندیشہ ہے۔ٹیلی فون سروس معطل ہونے کی وجہ سے حادثے کے اڑھائی گھنٹے بعد مساجد میں اعلان کے ذریعے مقامی لوگوں کو اطلاع دی گئی اور وہ حادثہ کے مقام پر پہنچے ہیں۔امدادی کارروائیوں میں تاخیر اور ٹیلی فون سروس کی بلا جواز معطلی پر مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے حکومت، ضلعی انتظامیہ اور ایس سی او کے خلاف احتجاج اور نعرہ بازی کی ہے۔ذرائع کے مطابقپانچ زخمی ایک ڈیڈ باڈی ہسپتال منتقل جبکہ ایک زخمی ہسپتال میں دم توڑ گیا ابھی تک 7 افراد لاپتہ ہیں زخمیوں اور لاپتہ افراد میں 12 کاتعلق لاہور سے ہے جو سیر وتفریح کی غرض سے نیلم آئے تھے جبکہ دو ڈرائیور کنڈیکٹر مقامی تھے زخمیوں میں حسین ولد شیراز احمدمحمد ضمیر شیخ ولد شیخ صفدر شدید زخمی معین احمد ولد جاوید اقبال زخمی ساکنا ن لاہورابراھیم ولد عبدالمجید ڈرائیور شنڈاس نیلم رفیق ولد ندیم کنڈیکٹر شنڈاس نیلم زخمی جبکہ لاپتہ ہونے والوں میںعمیر ولد صفدر شیخ ،شاہنواز ولد شیخ مقصود ،اظیر ولد اشرف،بلال ولد محمد مقبول،غلام میران ولد جاوید اقبال،ذیشان ،ولید،رفیق ،رحیم ساکنان لاہور ، افتادہ علاقہ اور ٹیلی کمیونیکشن کا نظام دستیاب نہ ہونے کے باعث حادثہ کی بروقت اطلاع نہ مل سکی ذخمیوں کو مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کیا ایمبولنس کی سہولت نہ ہونے سے لوڈر جیپوں پر کیل منتقل کیا گیا۔

متعلقہ خبریں