اسلام آباد(نیوزڈیسک) حکومت نے ہائی سپیڈڈیزل پانچ روپے، لائٹ ڈیزل اورمٹی کے تیل کی قیمت میں دس ، دس روپے فی لیٹرکمی کردی جبکہ پٹرول کی قیمت برقراررکھی گئی ہے۔اتوارکو وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ہائی سپیڈڈیزل پانچ روپے، لائٹ ڈیزل اورمٹی کے تیل کی قیمت میں دس ، دس روپے فی لیٹرکمی کی جارہی ہے ،انہوں نے کہاکہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا جو اگلے پندرہ روز کے لئے پندرہ مئی تک نافذ العمل ہوگا۔اسحق ڈار نے کہاکہ وزیراعظم کی خواہش پر عوام کوریلیف دیاہے جبکہ پٹرول قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا جا رہا ہے ۔















