اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر)ثاقب نثار نے اپنے بیٹے کی آڈیو لیک سے متعلق ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے بیٹے کی ایک آڈیو ٹھیک ہے اور ایک میں وائس مکس کی گئی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں سابق چیف جسٹس نے کہا کہ اپنے بیٹے اور عزیر کو بلا کر پوچھا، بیٹے نے پیسوں کے حوالے سے بات کو غلط قرار دیا۔ثاقب نثار نے کہا کہ خواجہ آصف اپنے دل کا غبار نکال لیں میں کچھ نہیں کہنا چاہتا، خواجہ آصف جو مرضی بات کریں مجھ میں برداشت ہے میں کوئی جواب نہیں دینا چاہتا۔















