اہم خبریں

آڈیو لیک کی چھان بین کے بعد پیسے دینے کا الزام جھوٹ نکلا، فواد چودھری

لاہور (نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ ابوزر چدھڑ اور نجم ثاقب نثار کی آڈیو لیک کے معاملے کی چھان بین کے بعد پیسے دینے کا الزام جھوٹ نکلا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ عدالت سے درخواست ہے جعلی آڈیو جاری کرنے والے اصل چہرے بے نقاب کئے جائیں۔ان کاکہناتھا تحقیقات کی جائیں کہ ایک خاص میڈیا گروپ سے وابستہ صحافیوں کو ہی کیوں ایسی آڈیو، ویڈیو جاری ہو رہی ہیں اور کون کر رہا ہے؟۔

متعلقہ خبریں