اسلام آباد (نیوزڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کی موجودہ ملکی صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس میں جمعیت علمائے اسلام (ف) نے شرکت مشروط کر دی۔ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) نے کہا کہ تحریک انصاف کے وفد کی شرکت کی صورت میں اے پی سی میں نہیں جائیں گے، پارٹی نے پی ٹی آئی کا ہر فورم پر بائیکاٹ کیا ہوا ہے، کسی ایسے فورم پر نہیں جائیں گے جہاں تحریک انصاف موجود ہوگی۔واضح رہے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے 3 مئی کو آل پارٹی کانفرنس بلا رکھی ہے جو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں صبح 10 بجے شروع ہو گی۔















