اسلام آباد (نیوزڈیسک) افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ عامر خان متقی پاکستانی حکام سے باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کے لیے اگلے ہفتے چار روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔نجی ٹی وی نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ افغان وزیر خارجہ 5 سے 8 مئی تک پاکستان میں ہوں گے اور دفتر خارجہ میں پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری سے بات چیت کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ بات چیت کے دوران پاکستان ٹی ٹی پی پر اپنے تحفظات کا اعادہ کرے گا، خاص طور پر دہشت گردی کی سرگرمیوں میں اس کی شمولیت، کیونکہ ملک میں عسکریت پسندوں کی جانب سے حملوں کی ایک نئی لہر جاری ہے۔















