اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی وزیراطلاعات مریم ورنگزیب نے کہا ہے کہ رمضان میں پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور اسلام آباد میں کروڑوں غریبوں کو اس مہنگائی میں پوری شفافیت اور ایمان داری سے مفت آٹا فراہم ہوا،وفاقی وزیراطلاعات مریم ورنگزیب نے بھی اپنی ٹویٹ میں کہا کہ رمضان میں پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور اسلام آباد میں کروڑوں غریبوں کو اس مہنگائی میں پوری شفافیت اور ایمان داری سے مفت آٹا فراہم ہوا، وزیراعظم شہباز شریف نے خود نگرانی کی۔وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے خود مختلف شہروں کے دورے کرکے جائزہ لیا، تاریخی اسکیم کی کامیابی میں انتظامی افسران اور عملے نے دن رات محنت کی جو قابلِ ستائش ہے۔















