اہم خبریں

سندھ میں میٹرک اور انٹر کی اسناد کی تصدیق کاکیو آر کوڈ کے ذریعے آغاز

کراچی(نیوزڈیسک) ملک بھر میں میٹرک اور انٹر کی اسناد کی تصدیق کرنے والے ادارے آئی بی سی سی (انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز) نے کراچی سے بھی کیو آر کوڈ کے ذریعے اسناد کی تصدیق کا عمل شروع کردیاہے کیو آر کوڈ کے ذریعے میٹرک اور انٹر کی اسناد کی تصدیق سندھ کے تمام ساتوں تعلیمی بورڈز کے لیے کی جائے گی۔کیو آر کوڈ کے ذریعے اسناد کی تصدیق کا افتتاح سیکریٹری آئی بی سی سی ڈاکٹر غلام علی ملاح نے اتوار کی صبح کراچی میں قائم ریجنل دفتر میں کیا۔واضح رہے کہ تصدیق شدہ اسناد پر کیو آر کوڈ کے بعد دستاویز پر ٹکٹ نہیں لگایا جائے گا بلکہ جب طلبہ اپنی سند تصدیق کرانے کے لیے آئی بی سی سی میں جمع کرائیں گے تو اس پر کیو آر کوڈ کا اسٹیکر لگا دیا جائے گا جس کے بعد طالب علم کی تصدیق شدہ سند کی ویریفیکیشن کا خواہشمند کوئی بھی متعلقہ ادارہ اب اپنے دفتر سے کیو آر کوڈ کی اسکیننگ کے ذریعے اس دستاویز کی ویریفیکیشن کرسکے گا اور ملک کے اندر یا بیرون ملک سے کسی ادارے کو ویریفیکیشن کے لیے اسناد کا عکس بمعہ خط بھیجنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

متعلقہ خبریں