اہم خبریں

ہم چاہتے ہیں آئین کے مطابق ملک میں الیکشن ایک ہی روز ہونے چاہئیں، احسن اقبال

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہاہے کہ آئین کے مطابق ملک میں الیکشن ایک ہی روز ہونے چاہئیں۔ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ کوئی الیکشن سے فرار اور انکار کا منصوبہ نہیں، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی دن ہونے چاہئیں۔احسن اقبال نے کہا کہ ایک مخصوص جماعت کے فیصلوں کو ملک پر مسلط نہ کیا جائے، لاڈلے نے 4 سال ملک کو نقصان پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ انتخابات میں عمران خان کو شکست دیں گے، عمران خان ایک فتنہ ہے جو قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکا۔احسن اقبال نے مزید کہا کہ ملک کو اس وقت استحکام کی ضرورت ہے، ملک کو دوبارہ ترقی کے راستے پر گامزن کریں گے۔وفاقی وزیرنے یہ بھی کہا کہ توانائی اور آئی ٹی کے شعبے کو ترقی دیں گے

متعلقہ خبریں