اہم خبریں

مردم شماری اگر زمینی حقائق کی صحیح عکاسی نہیں کر رہی تو جمہوریت بے معنی ہے،اسدعمر

کراچی(نیوزڈیسک)تحریکِ انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ پاکستان میں رہنے والوں کو صحیح سے شمار کیا جائے،مردم شماری اگر زمینی حقائق کی صحیح عکاسی نہیں کر رہی تو جمہوریت بے معنی ہے، واضح ہو گیا کہ ایم کیو ایم کو نتائج قبول ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ہماری حکومت نے ڈیجیٹل مردم شماری کا فیصلہ کیا تھا، مردم شماری کے عمل میں شفافیت ہونی چاہیے۔اسد عمر نے کہا کہ مردم شماری اگر زمینی حقائق کی صحیح عکاسی نہیں کر رہی تو جمہوریت بے معنی ہے، یہ واضح ہو گیا کہ ایم کیو ایم کو نتائج قبول ہیں، انہوں نے ایک بار پھر وزیرِ اعظم کو اعتماد کا ووٹ دے کر کراچی کا سودا کیا۔رہنماپی ٹی آئی نے کہا کہ دنیا میں ٹیکنالوجی کا اہم کردار ہوتا ہے، الگ بات ہے کہ الیکشن کمیشن ٹیکنالوجی کو ماننے سے انکاری ہے۔اسد عمر نے یہ بھی کہا کہ آج پاکستان کا آئین ٹوٹ چکا ہے اور کم مدت کے لیے ذاتی مفادات کی خاطر آئین سے انحراف کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں