اہم خبریں

پرویز الٰہی سے اظہار یکجہتی کیلئے اعتزاز احسن ان کے گھر پہنچ گئے

لاہور(نیوزڈیسک)سابق وزیراعلی پرویز الہٰی سے اظہار یکجہتی کیلئے اعتزاز احسن ان کے گھر پہنچ گئے،پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور سینئر قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الہٰی سے یکجہتی کیلئے ان کے گھر پہنچ گئے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ عدالت کو مجبور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ وہ خود کہہ دے الیکشن 90 دن میں نہیں ہو سکتے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ اپنا آرڈر خود تبدیل نہیں کرتی تو الیکشن 14 مئی کو ہی ہوں گے۔

متعلقہ خبریں