اہم خبریں

ملکی مسائل کی وجہ لیڈر شپ کی مشترکہ ناکامی ہے،شاہد خاقان عباسی

لاہور(نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم اورمسلم لیگ (ن )کے سینئر رہنماشاہدخاقان عباسی نے ملکی مسائل کی وجہ لیڈرشپ کی مشترکہ ناکامی کوقراردیتے ہوئے کہاہے کہ جب تک پولیٹیکل لیڈرشپ نہیں ہوگی نظام آگے نہیں چل سکتا،ہفتہ کولاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ آج سیاسی دشمنی نفرت میں بدل گئی ہے،سیاست میں ہم ایک دوسرے کے دشن بن گئے ہیں جو کہ انتہائی غلط بات ہے ،انہوں نے کہاکہ جن لوگوں کی اہلیت نہیں وہ بھی لیڈر بن گئے ہیں،ان کاکہنا تھا کہ موجودہ نظام ڈیلیور نہیں کرر ہا،ملکی ادارے ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہیں،جب تک پولیٹیکل لیڈرشپ نہیں ہوگی نظام آگے نہیں چل سکتا،انہوں نے کہاکہ پارلیمان میں ایسے لوگوں کو لایاگیا جو اہلیت ہی نہیں رکھتے ،بدقسمتی سے ہم سب تماشائی بنے بیٹھے ہیں،شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ملک ختم نہیں ہوتے بلکہ ان کی حیثیت ختم ہوجاتی ہے،مصنوعی لیڈر شپ ملک کے لئے نقصان دہ ہوتی ہے ،جب تک ہم اکٹھنے نہیں ہونگے حالات ٹھیک نہیں ہوں گے،ان کا کہنا تھا کہ آ ج ملکی معیشت کاکیا حال ہے مگرکسی کو کوئی فکر نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں