اہم خبریں

ثاقب نثار کا بیٹاپی ٹی آئی کے ٹکٹ بیچ رہا ہے،عطا تارڑ

لاہور(نیوزڈیسک)وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹ آف پاکستان جسٹس (ر)ثاقب نثار کا بیٹا ٹکٹ کا ایک کروڑ بیس لاکھ روپے لے رہا ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ تحریک انصاف کے صوبائی ٹکٹوں میں پیسے کی لین دین کے حوالے سے ثبوت سامنے آ چکے، اعجاز چوہدری بھی ملاقات کے کروڑوں روپے مانگتے رہے۔انہوں نے کہاکہ جلیل شرقپوری کو ٹکٹ اس لیے نہیں ملا کیونکہ وہ پورے پیسے نہ دے سکے، جیسے ٹینڈر آتا ہے اسی طرح پی ٹی آئی ٹکٹ کے لیے کم بولی والوں کو ریویو کمیٹی میں ڈال دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نگراں جج مقرر کر کے عمران خان کو بھرپور موقع دیا کہ میاںنواز شریف اور ان کی جماعت کے ہاتھ پیر باندھ دیے گئے۔انہوں نے کہاکہ خواجہ طارق رحیم ہماری جماعت کے لوگوں کو دھمکی دیتے ہیں، ثاقب نثار اور طارق رحیم نے مریم نواز سے متعلق نازیبا گفتگو بھی کی۔انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی کی محبت میں ثاقب نثارنے نیازی آف شور سروسز کیس میں اسے صادق و امین قرار دے دیا۔انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف کو نااہل کر کے ملک کو معاشی تباہی کی طرف دھکیل دیا گیا۔

متعلقہ خبریں