اہم خبریں

کراچی، محکمہ بلدیات نے نالوں کی صفائی کیلئے1ارب مانگ لئے

کراچی (نیوزڈیسک)محکمہ بلدیات نے بارشوں کے باعث کراچی کے نالوں کی صفائی کے لیے محکمہ خزانہ سے ایک ارب مانگ لیے ۔محکمہ خزانہ نے محکمہ بلدیات کی سمری پر اعتراض لگا کر واپس کرتے ہوئے کہا کہ کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کے بجٹ میں پہلے ہی 15 فیصد اضافہ کیا ہے۔محکمہ خزانہ نے مزید کہا کہ گزشتہ سال نالوں کی صفائی کیلئے 63 کروڑدے چکے جبکہ کےایم سی، ڈی ایم سیز اپنے وسائل سے صفائی کراسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں