بورے والا(نیوزڈیسک)مویشیوں کے باڑے میں دودھ لینے کیلئے جانے والی 10 سالہ بچی کو اوباش نوجوان نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،تفصیلات کے مطابق بورے والا کی نواحی آبادی مجاہد کالونی میں محنت کش کی 10 سالہ معصوم بیٹی گلی میں واقع مویشیوں کے باڑہ میں دودھ لینے گئی تو وہاں موجود باڑے کے ملازم نے اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور اسے واش روم میں بند کرکے فرار ہوگیا۔بچی کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں میڈیکل رپورٹ میں بچی سے زیادتی ثابت ہوگئی۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس پہنچی اور شواہد اکٹھے کرکے کارروائی شروع کردی، جس کے بعد مفرور ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔















