اہم خبریں

ہسپتالوں کا خطرناک فضلہ کباڑیوں کے پاس فروخت ہونے کا انکشاف

راولپنڈی (  اے بی این نیوز  )راولپنڈی میں صحت کے حوالے سے عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں، ہسپتالوں کا خطرناک فضلہ کباڑیوں کے پاس فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے محکمہ ماحولیات نے سات کباڑیوں کے خلاف مقدمات درج کرا دئیے لیکن کوئی ملزم گرفتار ہوا اور نہ ہی خطرناک ویسٹ قبضے میں لیا گیایہ انکشاف اس وقت ہوا جب محکمہ ماحولیات کی ٹیمیں معمول کے وزٹ پر کباڑخانے چیک کر رہی تھی کہ تھانہ بنی کے علاقے تین اور روات کے علاقے میں چار کباڑیوں کے پاس ہسپتالوں کا ویسٹ وافر مقدار میں موجود تھا جس پر محکمہ ماحولیات کے انسپکٹروں نے تھانے میں مقدمات درج کروا دئیے پولیس کی طرف سے مقدمات کے اندارج میں بھی تاخیر کی گئی بلکہ کسی ملزم کو گرفتار کیا گیا اور نہ ہی کباڑخانوں سے فضلہ قبضے میں لیا گیاتھانہ روات میں درج مقدمے میں ولایت ،عبداللہ، حمید خان اور اویس کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ تھانہ بنی میں تنویر ،نصیر اور شفیق ملزم ہیں جو گرفتار نہیں کیے گئے اس حوالے سے محکمہ ماحولیات اور محکمہ صحت کوئی بھی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں وہ دونوں محکمے ملبہ ایک دوسرے پر پھینک رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں