اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں پیپلز پارٹی کے صدر چوہدری محمد یسین ،مسلم لیگ ن کے صدر شاہ غلام قادر نےشرکت کی،اجلاس میں سابق وزیراعظم سردار یعقوب خان ،سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان اور چوہدری لطیف اکبر بھی شریک ہوئے اجلاس میں موسٹ سینئر وزیر کرنل(ر) وقار نور اور وزیر حکومت راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی شرکت ،اجلاس میں آزادکشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا آزادجموں و کشمیر کی معاشی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس کے شرکاء کا وفاقی حکومت سے ملکر معاشی مشکلات حل کرنے پر اتفاق کیا گیا،اجلاس کے شرکاء نے شہداء کشمیر کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔















