اہم خبریں

دورہ بھارت کے حوالے سے پی ٹی آئی اور بی جے پی ایک صفحہ پر ہیں،شازیہ مری

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ دورہ بھارت کے حوالے سے پی ٹی آئی اور بی جے پی ایک صفحہ پر ہیں، پی ٹی آئی کا المیہ یہ ہے سیاست کی طرح خارجہ امور سے لا علم ہے،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے جا رہے ہیں، شنگھائی کانفرنس سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا تاریخی خطاب ہوگا، شنگھائی تعاون تنظیم کی کانفرنس میں شرکت پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے، نالائق عمران نیازی نے پاکستان کے خارجہ امور کو برباد کر دیا تھا،عمران تو مودی کو مسڈ کا لز دیتا رہا۔

متعلقہ خبریں