اہم خبریں

پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد (نیوزڈیسک)حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان ایک ہی روزالیکشن کرانے پرمذاکرات کا دوسرا دورمکمل ہوگیاہے۔دونوں مذاکراتی کمیٹیوں کے ارکان کے درمیان مذاکرات کا دورسرا دورپارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا ۔شاہ محمود قریشی کی قیادت میں تحریک انصاف کے رہنما سینیٹرعلی ظفراورفواد چوہدری پارلیمنٹ پہنچے۔دوسرا دور مکمل ہونے کے بعد وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات میںکوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے ، آئندہ منگل کو مذاکرات کا فائنل دورشروع ہوگا۔حکومتی ٹیم کے رہنما اسحاق ڈار نے مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ ایک تجویزہماری اورایک تجویزپی ٹی آئی کی طرف سےہے،ہم تجاویزکوحکومت کےسامنےرکھیں گے۔اسحاق ڈار نے کہاکہ بات چیت میں دونوں طرف سےپیش رفت ہوئی ہے،منگل کودوبارہ فائنل مذاکرات ہوں گے۔ان کا کہنا تھاکہ کوئی ڈیڈلاک نہیں ہے،طےہواہےکہ آج کےمذاکرات پردونوں وفدقیادت سےبات کریں گے۔

متعلقہ خبریں