اسلام آباد(نیوزڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی )نے ادویات بنانے والوں کو قیمت میں اضافے کی اجازت دے دی۔اعلامیے میں کہاگیاکہ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ،اجلاس میں ادویات بنانے والوں کو قیمت میں ایک مرتبہ 70 فیصد اضافہ کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے جبکہ پالیسی بورڈ کو تین ماہ بعد جائزہ لے کر قیمت میں کمی کے لیے تجاویز مرتب کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ پنجاب، سندھ اوربلوچستان کو گندم کی خریداری کاہدف مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے، سندھ4000 روپے فی من کے حساب سے 14 لاکھ ٹن میٹرک ٹن گندم خریدے گا، پنجاب 3900 روپے من کے حساب سے 35 لاکھ ، بلوچستان 3900 روپے من کے حساب سے ایک لاکھ ٹن گندم خریدے گا۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اسلام آباد پولیس کو بھرتیوں اور دیگر اخراجات کے لیے 45 کروڑ روپے تکنیکی گرانٹ دینے کی منظوری بھی دے دی ۔















