اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اس وقت ملک کو مشکل سیاسی اور اقتصادی حالات کا سامنا ہے، ہم سب اپنے ملک کیلئے درد محسوس کر رہے ہیں، قوم کی توجہ معاف کرنے، رحم فرمانے والے رب کی طرف دلانا چاہتا ہوں، اللہ تعالیٰ ہمیں معاف کرنے، درگزر کرنے کا حکم دیتا ہے، آج ہم لوگوں کو معاف کرنے کو تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ قرآن میں فرماتا ہے وہ نیکی اور احسان کرنے والوں سے محبت فرماتا ہے، حضورؐنے بھی ہمیں دوسروں پر رحم کرنے اور معاف کرنے کی تلقین کی، درگزر کرنے اور اللہ کے راستے اور سنت رسولؐ پر چلنے کی ضرورت ہے ، قوم گروہی، مذہبی اور سیاسی اختلافات کو نفرت انگیزی کا ذریعہ نہ بننے دیں، ملک کو سیاسی و معاشی استحکام کی جانب لے جانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔















