اہم خبریں

چھوٹا سامافیا الیکشن سےبھاگ کر آئین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، عمران خان

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ چھوٹا سامافیا الیکشن سےبھاگ کر آئین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے امریکی شہر ہیوسٹن میں پی ٹی آئی کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ترقی کی راہ پر جا سکتا ہے کیوں کہ قوم میں شعور آ گیا ہے، چھوٹا سا مافیا کوشش کر رہا ہے کہ سب اس کے کنٹرول میں آ جائے، یہ الیکشن سےبھاگ رہا ہے، آئین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، اِن کو خدشہ ہے کہ الیکشن ہو گئے تو ان کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ ہوجائے گا، ہماری جمہوریت خطرے میں ہے، جمہوری حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کی پامالی کےخلاف آپ آواز اٹھائیں۔

متعلقہ خبریں